برطانوی وزیراعظم نے ماریشس کو چاگوس آئی لینڈز کی واپسی کی ڈیل معطل کر دی، کنزرویٹو رہنما اس اقدام کو قومی مفاد کے منافی سمجھتے ہیں۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ماریشس کو چاگوس آئی لینڈز کی واپسی کی ڈیل کو معطل کر دیا ہے۔ لیبر حکومت نے دارالامرا میں اس معاملے کو التوا میں ڈالتے ہوئے بحث سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر یہ ڈیل ختم کی گئی تو یہ سر کیئر اسٹارمر کا اپنے دور میں 15 واں یوٹرن ہوگا۔
چاگوس آئی لینڈز بحر ہند کے وسط میں واقع ہیں، اور یہ ماریشس سے تقریباً 1600 کلومیٹر شمال مشرق میں ہیں۔ ماریشس انہیں اپنا حصہ تصور کرتا ہے۔ 1965 میں امریکا اور برطانیہ کے معاہدے کے تحت یہ جزائر برطانیہ کے قبضے میں چلے گئے تھے۔
ماریشس ان جزائر کو واپس لینے کی کوشش کرتا رہا ہے اور عالمی عدالت انصاف کا بھی برطانیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ یہ جزائر ماریشس کو واپس کرے۔ مئی 2025 میں برطانیہ اور ماریشس کے درمیان سمجھوتے کے تحت امریکا اور برطانیہ کو ان جزائر میں سے صرف ڈیگو گارشیا تک رسائی حاصل رہے گی۔
کنزرویٹو پارٹی کے بعض رہنما اس فیصلے کو ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام چین کے اتحادی ماریشس کو خوش کرنے کی کوشش ہے جو قومی مفاد کے منافی ہے۔











