کراچی کے اسپتالوں میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے 3,040 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جناح اور سول اسپتالوں میں زیادہ کیسز درج ہوئے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک شہر کے مختلف اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جناح اسپتال میں یکم جنوری سے اب تک 700 کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ سول اسپتال میں اس دوران 1 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔















