کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ملزم بیرون ملک فرار، انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا پلان

پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل کے ملزم کی بیرون ملک فراری، نیب انٹرپول کے ذریعے واپسی کی کوشش کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل کے ملزم کی بیرون ملک فراری

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے جسے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کوشش کی جائے گی۔

نیب کے مطابق اس اسکینڈل میں مرکزی ملزم قیصر اقبال سمیت 36 افراد پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ مزید 6 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

نیب نے بتایا کہ 4 سے زیادہ گرفتار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دے رکھی ہیں، اور 36 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن کیس میں سرکاری افسران، ٹھیکیداروں اور بینک حکام نے جعلی کمپنیوں اور دستاویزات کے ذریعے رقم نکلوائی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں