امریکہ نے نئی دفاعی حکمت عملی میں چین کو سب سے بڑا خطرہ نہ مانتے ہوئے تعلقات کو طاقت کے توازن کے ذریعے سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکہ نے اپنی نئی نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی میں چین کو سب سے بڑا خطرہ نہ مانتے ہوئے تعلقات کو طاقت کے توازن کے ذریعے سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پینٹاگون نے کہا کہ چین پر غلبہ حاصل کرنا مقصد نہیں، بلکہ جغرافیائی مقامات تک فوجی اور تجارتی رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ امریکی سرحدوں کا تحفظ اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اولین ترجیح ہوگی۔
پینٹاگون کے مطابق طویل عرصے سے امریکی دفاعی پالیسی عوامی مفادات کو نظرانداز کرتی رہی ہے، اب اتحادی ممالک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی ذمہ داری ان کی اپنی ہوگی۔
نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی میں روس کو نیٹو کے مشرقی رکن ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے اور اسرائیل کو مثالی اتحادی مانتے ہوئے اسے مزید طاقتور بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔











