بلوچستان کی سردی: منفی 12 درجہ حرارت، نظام زندگی متاثر

بلوچستان میں منفی 12 درجہ حرارت نے نظام زندگی متاثر کر دیا، بہتا پانی جم گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان کی سردی: منفی 12 درجہ حرارت، نظام زندگی متاثر

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 12 تک پہنچ گیا ہے جس نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بہتا پانی جم چکا ہے اور شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

شمالی اور بالائی علاقوں میں برفباری رکنے کے باوجود سردی اور سائبرین ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ، قلات، چمن اور زیارت میں درجہ حرارت منفی سطح پر گرنے سے گھروں کی پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے۔

شدید سردی کے باعث تالابوں، سڑکوں اور کھلی جگہوں پر پانی جم چکا ہے۔ کوئٹہ زیارت شاہراہ پر برفباری کی وجہ سے متعدد مقامات بند ہیں۔ سیاحوں کے زیارت جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ این 50 ژوب ہائی وے بھی کئی مقامات سے بند ہے۔

چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت، پشین اور توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقوں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ پاک افغان سرحدی اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سڑکیں کھولنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں