ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی سرکاری وفد کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنائی، دو افراد گرفتار۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی سرکاری وفد کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار شدگان میں ڈرائیور محمد کامران اور پراپرٹی ڈیلر عامر شہزاد شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ویزے حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر کے افسر عتیق الرحمان کو ترپن لاکھ روپے ادا کیے تھے، جس نے سرکاری ای میل کا غلط استعمال کرکے ویزے لگوائے۔
ملزمان کا منصوبہ تھا کہ وہ فرانس کے بجائے اسپین منتقل ہو کر یورپ میں پناہ لیں۔ ان کے موبائل فونز سے جعلی ویزہ اسکینڈل کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے نے امیگریشن قوانین، جعلسازی اور بدعنوانی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔














