2026 کی پہلی قومی پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہوگی

عائشہ رضا فاروق نے 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کیا ہے، جو 2 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی، اور 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو نشانہ بنائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2026 کی پہلی قومی پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہوگی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو، عائشہ رضا فاروق نے اعلان کیا ہے کہ سال 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی۔ اس دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ عائشہ رضا فاروق نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔

فوکل پرسن نے واضح کیا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے مکمل یکجہتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور حکومتِ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف کامیابی کے لیے عوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے علمائے کرام اور میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ پولیو سے متعلق آگاہی میں مؤثر کردار ادا کریں تاکہ ہر بچے تک حفاظتی قطرے پہنچائے جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں