لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے خلاف سماعت کا آغاز

لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستوں کی سماعت 26 جنوری کو ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے خلاف سماعت کا آغاز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے 26 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ جسٹس اویس خالد ان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے پہلے ہی پنجاب حکومت سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ درخواستیں شیخ امتیاز سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ غیر قانونی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں