بھارتی فلم ‘حق’ کی پاکستان میں مقبولیت کی وجوہات

نیٹ فلکس پر ریلیز بھارتی فلم ‘حق’ نے مسلم خواتین کے حقوق پر مبنی موضوعات کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کر کے پاکستان میں مقبولیت حاصل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی فلم 'حق' کی پاکستان میں مقبولیت کی وجوہات

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ‘حق’ نے پاکستان میں غیر معمولی توجہ حاصل کی ہے۔ فلم نے 1985 کے انڈین شاہ بانو کیس پر مبنی حساس موضوعات جیسے مسلم خواتین کے حقوق، طلاق اور نان و نفقہ کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا ہے۔

فلم کی کہانی شازیہ نامی مسلم خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کے خلاف قانونی جنگ لڑتی ہے تاکہ اپنے اور بچوں کے حقوق حاصل کر سکے۔ پاکستانی ناظرین نے فلم کی سادگی، حقیقت پسندی اور جذباتی توازن کو پسند کیا ہے۔

یامی گوتم نے شازیہ کا کردار ادا کیا، جسے پاکستان میں خاص طور پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ عمران ہاشمی کے منفی کردار نے بھی ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ فلم نے نیٹ فلکس انڈیا پر نمبر ون اور نان انگلش فلموں کی عالمی فہرست میں دوسرے نمبر تک پہنچ کر کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر ناظرین نے فلم کے سادہ انداز، حقیقت پسندی اور خواتین کے قانونی و سماجی مسائل پر زور دینے کی تعریف کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم کی مقبولیت اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستانی ناظرین ایسے مواد کو سراہ رہے ہیں جو سماجی شعور اجاگر کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں