ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا اور فوری سخت جواب دیا جائے گا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر کسی بھی نوعیت کا حملہ مکمل جنگ تصور کیا جائے گا۔ ایرانی حکام نے امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے چیف کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے بھی امریکا اور اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کی وارننگ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج مکمل الرٹ ہیں اور سپریم لیڈر کے احکامات پر فوری عمل کے لیے تیار ہیں۔
جنرل پاکپور نے کہا کہ دشمنوں کو گزشتہ بارہ روزہ جنگ سے سبق سیکھنا چاہیے تاکہ مستقبل میں مزید سنگین نتائج سے بچا جا سکے۔ ایران نے اپنے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنا لیا ہے اور اگر کسی بھی قسم کا حملہ ہوا تو اس کا جواب سخت اور تباہ کن ہوگا۔











