پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر احتجاج کیا۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ نیتن یاہو کا کام اب امن بورڈ کے ذریعے شروع ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر شدید احتجاج کیا۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جو کام نیتن یاہو نہ کر سکا، وہ اب امن بورڈ کے نام پر شروع ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر ہم امن بورڈ کا حصہ بن گئے ہیں اور ہمیں اس کے نکات کا علم نہیں ہے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی جارحیت کو تقویت دے رہا ہے اور حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مسلم لیگ کے احسن اقبال نے کہا کہ ملکی سلامتی پر کسی سے درس لینے کی محتاجی نہیں ہے۔











