وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا مقصد فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو رکوانا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا مقصد فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو رکوانا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا دفاع کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں بزدلی یا غفلت کا کوئی طعنہ نہ دیا جائے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ملکی سلامتی پر کسی سے درس لینے کی محتاج نہیں ہے اور پاکستان آج اہم عالمی کردار ادا کر رہا ہے۔
اب تک 19 ممالک نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق۔











