سویڈن نے افغان مہاجرین کو یورپ میں جرائم کی روک تھام کے لیے ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، اور یورپی یونین سے مشترکہ دستاویزی نظام کا مطالبہ کیا ہے۔
اسٹاک ہوم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد یورپ میں جرائم کی روک تھام ہے۔ سویڈن نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے لیے مشترکہ دستاویزی نظام بنایا جائے۔
سویڈن کے وزیر نے کہا ہے کہ جرائم میں ملوث افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔
مزید برآں، سویڈن کے وزیر نے افغان مہاجرین کو چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے بے دخل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان مہاجرین منظم جرائم اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔











