صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں شہباز شریف سے فیلڈ مارشل کے بارے میں دلچسپ سوال پوچھا جس پر شہباز شریف نے عاصم منیر کی جانب اشارہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران ملاقات ان سے پوچھا، ‘میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟’۔
وزیراعظم نے جواب میں مہمانوں کی اگلی صف میں بیٹھے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب اشارہ کیا۔ دنیا بھر کے ٹی وی چینلز نے اس لمحے کو دکھایا جب شہباز شریف اور ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کی طرف اشارہ کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کی تشکیل پر سراہا، جسے انہوں نے جنگ سے متاثرہ خطے میں امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ٹرمپ کو ایک عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھے گی۔
یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔











