شادیوں کاسیزن، کراچی میں شادی کااوسط خرچہ لاہور سے آدھا کیوں؟

پاکستان میں شادیوں کا سیزن سردیوں میں عروج پر ہوتا ہے، جبکہ بہار میں بھی خاصی سرگرمی رہتی ہے۔ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں شادیوں کی منصوبہ بندی اور اخراجات میں فرق پایا جاتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شادیوں کاسیزن، کراچی میں شادی کااوسط خرچہ لاہور سے آدھا کیوں؟

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں شادیوں کا سیزن سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی شدت اختیار کر جاتا ہے، جہاں شادی ہالز، ڈیزائنرز اور خاندانی گروپس متحرک ہو جاتے ہیں۔ شادیوں کی صنعت سے منسلک پلیٹ فارم ‘شادیاں’ کی رپورٹ کے مطابق سردیوں میں شادیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے جبکہ بہار میں بھی خاصی سرگرمی رہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں ویک اینڈ پر شادیوں کی منصوبہ بندی ایک روایت بن چکی ہے جبکہ اسلام آباد میں جوڑے آخری لمحوں میں سروسز کی تلاش کرتے ہیں۔ کراچی میں 2024 کے دوران کم سرگرمی رہی لیکن 2025 میں تلاش اور بکنگ میں اضافہ دیکھا گیا۔

شادیوں کے اخراجات میں شہروں کے لحاظ سے واضح فرق دیکھا گیا ہے۔ اسلام آباد میں شادی پر اوسط خرچ تقریباً 7 لاکھ 53 ہزار روپے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کراچی میں یہ اوسط 3 لاکھ 29 ہزار روپے رہی۔ ڈیٹا کے مطابق کم بجٹ رکھنے والے جوڑے عموماً زیادہ مہمان مدعو کرتے ہیں اور سجاوٹ سمیت دیگر انتظامات میں کفایت سے کام لیتے ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد میں زیادہ تلاش کیے جانے والے معروف وینڈرز کو غیر معمولی توجہ اور بکنگ حاصل ہوتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر جوڑے شادی کی تاریخ سے تقریباً تین ماہ قبل شادی ہال کی تلاش شروع کرتے ہیں۔ لاہور میں گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب مقبول ترین مقام رہا، جبکہ جوہر ٹاؤن اور کینال روڈ کے علاقوں میں کم بجٹ کی بکنگ نسبتاً زیادہ دیکھی گئی۔ ڈیٹا سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مئی سے شادیوں کی تلاش میں اضافہ شروع ہو جاتا ہے، جو نومبر سے اپریل کے دوران نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں