کراچی میں ٹریلر حادثے میں دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

کراچی میں ٹریلر حادثے کے باعث دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ حادثہ فیوچر موڑ پر پیش آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ٹریلر حادثے میں دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ کے بعد لاشوں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ عاصم اور 17 سالہ رحمٰن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان 18 سالہ طلحہٰ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ کالونی کے رہائشی نوجوانوں کی موٹر سائیکل ٹریلر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹریلر پولیس نے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں