وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈی آئی خان دھماکے کی مذمت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈی آئی خان میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈی آئی خان دھماکے کی مذمت

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈی آئی خان میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور سکیورٹی اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے شہداء کی درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

دیگر متعلقہ خبریں