شہلا رضا نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے امکان پر کہا کہ ایسی کوشش سول وار کا سبب بن سکتی ہے، پیپلزپارٹی اس کے خلاف جواب دے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، اگر ایسی کوشش کی گئی تو سول وار ہو سکتی ہے۔
شہلا رضا نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی کوشش کرنے والے صرف خواب دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب اٹھارویں ترمیم پر بات ہو گی تو پیپلزپارٹی کی جانب سے جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔















