کراچی میں ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق

کراچی میں ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں اٹھارہ سالہ عاصم اور سترہ سالہ رحمان شامل ہیں جبکہ طلحہ زخمی ہوا۔

حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں