ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب پر خودکش حملہ، 3 جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب پر خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب پر خودکش حملہ، 5 جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکہ ہوا جس میں ابتدائی طور پر 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واقعہ نور عالم محسود کے گھر میں ہوا جہاں امن کمیٹی کے رہنماؤں کی موجودگی میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ دھماکہ کے نتیجے میں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا کہ دھماکہ میں ابتدائی طور پر 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور خودکش حملہ آور کا سر بھی جائے وقوعہ سے ملا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں