ایران میں دہشت گردی سے 3117 افراد ہلاک اور متعددمقامات متاثر ہوئے، وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بیان۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے بعد وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نقصانات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ ان کے مطابق دہشت گردی کی وجہ سے 305 ایمبولینسز، 253 بس اسٹیشنز، 800 نجی گاڑیاں، 24 پیٹرول پمپس، 750 بینک برانچز، 600 اے ٹی ایم مشینیں، 300 نجی مکانات، 700 سہولت اسٹورز، 414 سرکاری عمارتیں، 749 پولیس اسٹیشنز اور 120 بسیج مراکز متاثر ہوئے ہیں۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ مذہبی و تعلیمی مقامات بھی نشانہ بنے، جن میں 350 مساجد، 200 اسکولز، 15 لائبریریاں اور 2 آرمینیائی گرجا گھر شامل ہیں۔ ان واقعات میں 3117 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 2427 شہری اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل تھے۔
یہ اعداد و شمار امریکی سیاست دان جی ڈی وینس کے ایک پرانے بیان کے تناظر میں جاری کیے گئے ہیں، جس کا مقصد عالمی رائے عامہ کو یہ دکھانا ہے کہ دہشت گردی کے اثرات سکیورٹی سے بڑھ کر معاشی، مذہبی، تعلیمی اور شہری زندگی پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔












