اسلام آباد میں بیوی کو گھورنے اور دھمکیاں دینے پر سزا کا قانون منظور ہوا۔ قانون کے تحت مجرم کو تین سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق قانون منظور کر لیا گیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔
ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کے تحت بیوی، بچوں، بزرگ اور ٹرانس جینڈر افراد کو گالی دینا، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا جرم ہوگا۔ قانون کے تحت مرتکب افراد کو تین سال تک کی قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔
بل میں یہ بھی شامل ہے کہ بیوی یا گھر میں موجود دیگر افراد کو جسمانی تکلیف پہنچانے کی دھمکی یا ان کا تعاقب کرنا جرم ہوگا۔ متاثرہ افراد کو مشترکہ رہائش گاہ میں رہنے کا حق ہوگا، جبکہ تشدد کرنے والے کو دور رہنے کے احکامات اور جی پی ایس ٹریکر پہننے کی ہدایت دی جائے گی۔
عدالت میں درخواست آنے کے 7 روز کے اندر سماعت ہوگی اور فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ تشدد کی تعریف میں جسمانی، نفسیاتی اور جنسی بدسلوکی شامل ہے جس سے متاثرہ شخص کو نفسیاتی نقصان ہو۔















