طلال چوہدری: مرد گھریلو مسائل کا شکار مگر خاموش رہتے ہیں

طلال چوہدری نے کہا کہ مرد گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں مگر خاموش رہتے ہیں۔ ڈومیسٹک وائلنس بل میں مردوں کو بھی شامل کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طلال چوہدری: مرد گھریلو مسائل کا شکار مگر خاموش رہتے ہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ڈومیسٹک وائلنس بل میں ترمیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد گھروں میں مسائل کا شکار ہوتے ہیں مگر خاموش رہتے ہیں۔

طلال چوہدری نے بل کی مخالفت نہ کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ڈومیسٹک وائلنس بل میں مردوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، ان کے اس بیان پر ایوان میں قہقہے بلند ہوئے۔

ترمیمی بل جے یو آئی ف کی عالیہ کامران نے پیش کیا، جس کا مقصد گھریلو تشدد کے خلاف خواتین، مرد، بچوں، کمزور اور مخنث افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں