کراچی کے گل پلازہ میں آگ لائٹر کے استعمال سے لگی، ابتدائی رپورٹ میں وجوہات سامنے آگئیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گل پلازہ میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس کے مطابق آگ لائٹر کے استعمال سے لگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ کاغذ کے پھولوں کی دکان میں لگی، اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے۔ انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کر دیا ہے اور آڈیو، ویڈیو شواہد کے ساتھ متعلقہ افراد کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو اداروں کی مربوط حکمت عملی کی عدم موجودگی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ گل پلازہ واقعہ پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، جس میں غفلت اور غیر ذمے داری کی دفعات شامل ہوں گی۔














