واشنگٹن میں 5 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد، کریملن کا دعویٰ

کریملن نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں روسی اثاثے تقریباً 5 ارب ڈالر ہیں۔ امریکی حکام نے 1 ارب ڈالر فلسطینی امداد کے لیے مختص کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واشنگٹن میں 5 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد، کریملن کا دعویٰ

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی ایوانِ صدر نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن میں منجمد روسی اثاثوں کی کل مالیت تقریباً 5 ارب ڈالر ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بریفنگ میں کہا کہ اثاثوں کی درست مالیت نہیں بتا سکتے، مگر یہ 5 ارب ڈالر سے کچھ کم ہے۔

پیسکوف نے مزید بتایا کہ امریکی حکام نے 1 ارب ڈالر منجمد روسی اثاثوں میں سے بورڈ آف پیس کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلسطینیوں کی انسانی امداد کے لیے استعمال ہو سکے۔ یہ معاملہ روسی صدر ولادی میر پوتن اور فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات میں بھی زیرِ بحث آیا۔

دیگر متعلقہ خبریں