سونے کی قیمت میں 9100 روپے فی تولہ اضافہ، نئی بلندی پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 9100 روپے فی تولہ اضافہ ہوا، جو عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں کی نئی بلندیوں کی وجہ سے ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سونے کی قیمت میں 9100 روپے فی تولہ اضافہ، نئی بلندی پر پہنچ گئی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 91 ڈالر بڑھ کر 4,923 ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9,100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 7,802 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5,14,662 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 4,41,239 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 372 روپے بڑھ کر 10,275 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 319 روپے بڑھ کر 8,809 روپے ہو گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں