نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بننا چاہیے اور پاکستان بھارت کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل کے ذریعے سیریز کھیل رہا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دیگر ممالک ساتھ کھڑے ہوں تو آئی سی سی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے۔
نجم سیٹھی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے ساتھ سیریز کے لیے ہائبرڈ ماڈل ہم نے متعارف کرایا تھا کیونکہ پاکستان بھارت نہیں جا سکتا، اسی لیے دبئی میں میچز کا انعقاد ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پل آؤٹ کرلیا ہے اور اب دیکھنا ہے کہ پی سی بی کیا فیصلہ کرتا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمنائیں ہیں۔
نجم سیٹھی نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ دونوں کھلاڑی ہر ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔ انہیں یقین ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گی۔















