بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے اپنے میچز ری لوکیٹ کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ انہوں نے بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک اور خط لکھا ہے۔ بورڈ نے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے آئی سی سی انڈیپنڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو معاملہ بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے میچز کو بھارت سے کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ بورڈ نے گزشتہ فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے حق میں قدم اٹھا لیا ہے، جس سے دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان یکجہتی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔















