پارلیمنٹ نے گھریلو تشدد کی روک تھام کے بل میں ترمیمی منظور کرلی، جس سے مردوں کو قانونی شکایت کا حق مل گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے اہم ترمیمی بل منظور کر لیا گیا، جس کے تحت مردوں کو بھی خواتین اور بچوں کی طرح قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔
بل کی منظوری کے بعد گھریلو تشدد کے شکار مردوں کو شکایت درج کرانے کا مکمل حق مل گیا ہے، اور اب عورتوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ممکن ہو سکے گی۔
اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر اظہار ہمدردی اور افسوس کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے پیش کی، جس میں سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔















