مدھیہ پردیش میں زہریلا پانی پینے سے 25 ہلاک اور 24 بیمار ہوگئے ہیں، پانی کے نمونے جانچ کے لیے حاصل کرلیے گئے ہیں۔
اندور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں زہریلا پانی پینے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مہو میں 24 افراد یرقان میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں پیٹ درد، قے اور دیگر سنگین علامات ظاہر ہوئیں۔
حکام نے فوری طبی امداد فراہم کی اور مشتبہ پانی کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ علاقے میں پانی کے نمونے جانچ کے لیے حاصل کرلیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے پانی کی سپلائی کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور شہریوں کو اُبالا ہوا پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی افراد نے پانی کی پائپ لائنوں کے گندے نالیوں کے قریب ہونے کی شکایت کی ہے۔
مدھیہ پردیش حکومت نے کہا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے خطیر رقم خرچ کی جاچکی ہے، تاہم واقعات کی موجودگی متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔












