کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے پر بلاول ہاؤس کا ردعمل

ترجمان بلاول ہاؤس نے مصطفیٰ کمال کے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے بیان پر سخت ردعمل دیا، اسے غیر آئینی اور پاکستان دشمن قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے پر بلاول ہاؤس کا ردعمل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ترجمان بلاول ہاؤس اور رکن سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی سیاسی سوچ ناپختہ ہے اور ان کے بیانات تعصب اور تقسیم کی سیاست کو فروغ دیتے ہیں۔

سریندر ولاسائی نے مزید کہا کہ اگر حادثات کی بنیاد پر شہروں کو وفاق کے حوالے کیا جائے تو لاہور کب کا اسلام آباد کے کنٹرول میں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کئی آتشزدگی کے واقعات ہونے کے باوجود کبھی کسی نے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ اسے وفاق کے حوالے کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا بیان غیر آئینی اور پاکستان دشمن سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری محترمہ بینظیر بھٹو کی لیگسی کو آگے بڑھا رہے ہیں اور کراچی کو سندھ سے علیحدہ نہیں ہونے دیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں