اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک معاوضوں پر نرمی کرتے ہوئے بینکنگ سیکٹر کے لیے نئی سہولت فراہم کی ہے، جس کے تحت رقوم بھیجنے کے لیے پیشگی اجازت ضروری نہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سیکٹر کے لیے اہم سہولت فراہم کرتے ہوئے بیرونِ ملک معاوضوں پر نرمی کر دی ہے۔
بیرون ملک مقیم ڈائریکٹرز، چیئرمین، شریعہ ایڈوائزر اور اسکالرز کے معاوضے اور دیگر واجبات پر اسٹیٹ بینک کا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔
سرکلر کے مطابق، اسٹیٹ بینک کے زیرِنگرانی ادارے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر رقوم بیرونِ ملک بھیجی جا سکتی ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ مجاز ڈیلرز ضروری دستاویزات مکمل کرکے رقم بھیجیں گے۔














