پنجاب حکومت کا ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام وسیع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کو وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت جوائنٹ فیملیز کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا 'اپنی چھت، اپنا گھر' پروگرام وسیع کرنے کا فیصلہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کو وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جوائنٹ فیملی سسٹم کو فروغ دینے کے لیے انقلابی پیکیج تیار کیا ہے۔

پروگرام کے تحت جوائنٹ فیملیز کو بلاسود اور آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے جون 2026ء تک 1 لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں جہلم، قصور، فیصل آباد، اور لودھراں میں پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے فنڈز بڑھانے اور پلاٹس کی قرعہ اندازی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پروگرام کے تحت 164 ارب روپے کے قرضے جاری ہو چکے ہیں اور ریکوری کی شرح 99 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ نے صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں