فلسطینی بچی ہند رجب کی کہانی پر مبنی فلم ‘وائس آف ہند رجب’ آسکر 2026 کے لیے نامزد ہوئی، جو غزہ کے حالات اور انسانی جدوجہد کو نمایاں کرتی ہے۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فلسطینی بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی فلم ‘وائس آف ہند رجب’ کو آسکر 2026 میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس فلم میں 5 سالہ ہند رجب کی داستان بیان کی گئی ہے جو جنوری 2024 میں غزہ پر حملے کے دوران جاں بحق ہو گئی تھی۔
غزہ شہر سے اپنے چھ رشتہ داروں کے ساتھ فرار کی کوشش کے دوران اسرائیلی فائرنگ میں ہند کے تمام رشتہ دار ہلاک ہو گئے۔ ہند رجب کچھ دیر زندہ رہی مگر پھر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ اس کی آخری فون کالز نے عالمی سطح پر غم و غصہ پیدا کیا اور اسرائیلی کارروائیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
یہ فلم 2025 میں وینس فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی جہاں اسے غیر معمولی پذیرائی ملی اور سلور لائن گرینڈ جیوری پرائز بھی حاصل کیا۔ فلم غزہ کے حالات پر روشنی ڈالتی ہے اور انسانی جدوجہد کی مثال پیش کرتی ہے۔
آسکر نامزدگی کے بعد ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے انسٹاگرام پر بیان جاری کیا اور فلم کی ٹیم کی محنت کا اعتراف کیا۔












