ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا آئی سی سی سے وینیو تبدیلی کا مطالبہ

بنگلہ دیش نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کر کے آئی سی سی سے وینیو تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا آئی سی سی سے وینیو تبدیلی کا مطالبہ

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش نے بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے وینیو کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وینیو تبدیلی کے تنازع کو آزاد تنازعات کے حل کے لیے قائم کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

بی سی بی کی درخواست کے مطابق آئی سی سی کی آزاد کمیٹی وکلا پر مشتمل ہوتی ہے، جو کرکٹ سے جڑے تنازعات کا غیر جانبدارانہ حل تلاش کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

اگر بنگلہ دیش نے انکار برقرار رکھا تو اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا امکان بڑھ سکتا ہے، جس کی وجہ سے معاملہ مزید حساس ہو گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں