سولر پینلز کی قیمتوں میں 10 روپے فی واٹ اضافہ

سولر پینلز کی قیمتوں میں 10 روپے فی واٹ اضافہ ہوا ہے، جس سے فی واٹ قیمت 40 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سولر پینلز کی قیمتوں میں 10 روپے فی واٹ اضافہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، قیمت میں 10 روپے فی واٹ اضافہ ہونے کے بعد فی واٹ قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس اضافے کے بعد سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے ایک مکمل سسٹم کی قیمت میں تقریباً 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

نئے نرخنامے کے مطابق، 5 کلوواٹ آن گرڈ سسٹم کی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ سسٹم 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 10 کلوواٹ سسٹم 11 لاکھ روپے، 12 کلوواٹ سسٹم 12 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

لیسکو نے صارفین کے لیے سولر گرین میٹرز لگانے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ ہائبرڈ سسٹم کے خواہشمند صارفین کو بیٹریوں کی مد میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق، قیمتوں میں اضافے کے باوجود، بجلی کے بڑھتے نرخوں کے باعث سولر سسٹمز کی طلب برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں