لاہور ہائیکورٹ کا ججز کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی روزانہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا اعلان کیا، خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے معلومات ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کا ججز کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی روزانہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا اعلان کیا۔ یہ اقدام عدالتی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔\n\nاس مقصد کے لیے ایک خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے عوام ججز کی کارکردگی ایک کلک پر دیکھ سکیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس فیصلے سے انصاف کی بروقت فراہمی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔\n\nلاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر پنجاب کے تمام اضلاع کے ججز کی روزانہ کی کارکردگی دستیاب ہوگی۔ ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی نے بتایا کہ سافٹ ویئر کے ذریعے روزانہ دائر مقدمات، نمٹائے جانے والے اور زیر التوا مقدمات کی معلومات عوام کو فراہم کی جائیں گی۔\n\nچیف جسٹس نے آئی ٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ سافٹ ویئر عوام کو ججز کی کارکردگی جاننے کا حق دیتا ہے اور غیر فعال ججز کے احتساب میں مددگار ثابت ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں