کانجی: سردیوں میں صحت کی حفاظت کا دیسی راز

کانجی ایک قدرتی پروبایوٹک مشروب ہے جو سردیوں میں قوت مدافعت بڑھانے اور صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کانجی: سردیوں میں صحت کی حفاظت کا دیسی راز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سردیوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لیے دیسی مشروبات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اور کانجی ایک قدیم مشروب ہے جو صحت کے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔

کانجی کو قدرتی پروبایوٹک تسلیم کیا جاتا ہے جو گاجر، چقندر، سرسوں کے دانے، کالانمک، ہینگ اور پانی سے تیار کی جاتی ہے۔ اس کے اجزاء کو دھوپ میں رکھ کر خمیر کیا جاتا ہے، جو آنتوں اور نظامِ ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

یہ مشروب جسم سے فاضل مادے خارج کرنے میں معاون ہے اور سردیوں میں حرارت و توانائی فراہم کرتا ہے۔ کانجی بنانے کے لیے گاجر اور چقندر کو کاٹ کر سرسوں، نمک اور مرچ کے ساتھ ملا کر دھوپ میں رکھا جاتا ہے جب تک کہ خوشبو آنے لگے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کانجی کو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جسمانی توانائی و مدافعتی نظام میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ دیسی مشروب صحت مند زندگی کی یاد دلاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں