حارث رؤف نے کہا کہ کھلاڑی پر تنقید اور بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے، اور کپتان کا کھلاڑی کی کارکردگی میں اہم کردار ہوتا ہے۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ کھلاڑی پر تنقید اور کھلاڑی سے بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے، ہمارے کچھ لوگ یہ لائن کراس کرلیتے ہیں۔
حارث رؤف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کپتان کا کردار کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میچ ہارنے پر قومی کھلاڑی بھی دُکھی ہوتے ہیں۔
آسٹریلیا میں کرکٹ کا آغاز کرنے والے حارث نے کہا کہ آسٹریلین کنڈیشنرز کو سمجھنا ان کے کیریئر میں اہم رہا۔ انہوں نے بگ بیش اور پی ایس ایل کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہا کہ بگ بیش عالمی معیار کی لیگ ہے، جبکہ پی ایس ایل بھی بڑی لیگ بن رہی ہے۔
انہوں نے اپنی بولنگ کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وکٹیں لینے کا کردار دیا گیا ہے، اور ڈیتھ اوورز میں بولنگ کرنا ان کے لیے سب سے مشکل ہوتا ہے۔
حارث نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نہ ہونے پر افسوس ہوگا، لیکن کیریئر ختم نہیں ہوگا، اور وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مزید کام کریں گے۔















