نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی ایڈم ملن ورلڈ کپ سے باہر

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ کائل جیمیسن شامل کر لیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی ایڈم ملن ورلڈ کپ سے باہر

ویلنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ فاسٹ بالر ایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملن کو جنوبی افریقا کی لیگ ایس اے ٹوئنٹی میں ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے نتیجے میں انہیں ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا۔ ان کی جگہ کائل جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کائل جیمیسن کو ورلڈکپ کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں