پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انسانی حقوق اور گھریلو تشدد سے متعلق بلز منظور کر لیے گئے، جبکہ دانش اسکولز اتھارٹی بل بھی کثرت رائے سے منظور ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ایکٹ 2025 اور گھریلو تشدد کی روک تھام سمیت دانش اسکولز اتھارٹی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہو گئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے بعد دونوں بلز پر تحفظات دور کر کے انہیں پیش کیا گیا، جہاں شق وار رائے کے بعد منظوری دی گئی۔
دانش اسکولز اتھارٹی بل بھی اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود منظور کیا گیا، جس کے تحت اسکولز کا قیام صوبائی حکام کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر ہمدردی اور افسوس کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، جسے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے پیش کیا۔















