بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے زندگی مفلوج، سڑکیں بند

بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا، سڑکیں بند اور بجلی کی فراہمی معطل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے زندگی مفلوج، سڑکیں بند

مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، اہم رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ آزاد کشمیر میں برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جس سے شہری گھروں میں محصور ہو گئے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

بلوچستان کے شہر چمن میں بھی برفباری کے باعث شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت منفی 7 تک پہنچ گیا۔ انتظامیہ کی کوششوں سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک بحال کی گئی ہے۔

مری اور چترال سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر بھی برفباری سے سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا اور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں