امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس کی دعوت واپس لے لی، جبکہ اسپین نے بھی امریکا کی قیادت میں امن کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ مائیک کارنی کو دی گئی دعوت واپس لے رہا ہوں۔ بورڈ آف پیس سب سے باوقار اور ممتاز عالمی رہنماؤں کا بورڈ ہوگا۔
اسی اثنا میں اسپین نے امریکا کی قیادت میں قائم امن کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ اسپین ٹرمپ کی قیادت میں قائم کی گئی امن کمیٹی میں شرکت نہیں کرے گا۔ ہم دعوت پر شکر گزار ہیں، لیکن ہم اسے قبول نہیں کرتے۔












