سانحہ گل پلازہ: جاں بحق 67، 77 افراد لاپتہ، امدادی کام رکا

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی جبکہ 77 افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرین نے ریسکیو آپریشن پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ گل پلازہ: جاں بحق 67، 77 افراد لاپتہ، امدادی کام رکا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی جبکہ 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اب تک صرف 17 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے۔

آتش زدہ گل پلازہ کے باہر متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ریسکیو اور تحقیقاتی عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سانحہ کو 6 روز گزر چکے ہیں مگر لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

مخدوش عمارت گرنے کے خدشے کے باعث ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکار ملبے تلے لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گل پلازہ میں ہفتے کی شب آگ لگی تھی جو پورے پلازہ کو راکھ میں تبدیل کرگئی۔ تحقیقاتی حکام نے عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات کی مدد سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث نہیں بلکہ مصنوعی پھولوں کی دکان میں بچوں کے کھیلنے کے دوران لگی۔ ممکنہ طور پر بچے دکان میں ماچس یا لائٹر سے کھیل رہے تھے، جس سے آگ سامان میں لگی اور بجلی کی تاروں میں پھیل گئی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل کی کمیٹی نے ریسکیو آپریشن کے بعد عمارت گرانے کی سفارش کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں