روس کی تیل کی آمدنی جنگ کا ایندھن، زیلنسکی

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کی تیل کی آمدنی کو جنگ کا ایندھن قرار دیا اور کہا کہ یورپ میں جنگ نہ ہوتی اگر روسی صدر کے پاس پیسے نہ ہوں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کی تیل کی آمدنی جنگ کا ایندھن، زیلنسکی

کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس اپنی تیل کی آمدنی سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ اگر روسی صدر کے پاس پیسے نہ ہوں تو یورپ میں جنگ نہ ہو۔

ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی اہم اور مثبت رہی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں روس، امریکا اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے۔

یوکرینی صدر نے امن کے قیام میں امریکا کے کردار کو فیصلہ کن قرار دیا اور کہا کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق دستاویزات تقریباً تیار ہیں۔ زیلنسکی نے یورپ اور امریکا پر روس کو میزائل پرزہ جات کی فراہمی نہ روکنے پر تنقید کی اور کہا کہ یورپ کو اپنی سلامتی کیلئے مزید دفاعی سرمایہ کاری پر غور کرنا ہوگا۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ زیلنسکی کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور روس یوکرین جنگ ختم کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی کوششوں میں امریکی حکام روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں