سائنسدانوں نے کینسر کی واپسی کی وجہ کینسر اسٹیم سیلز کو قرار دیا ہے جو روایتی علاج سے بچ جاتے ہیں۔ نیا مولیکیول ‘G2.2’ ان سیلز کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سائنسدانوں نے کینسر کی واپسی کی وجہ دریافت کر لی ہے، جو کینسر اسٹیم سیلز ہیں جو روایتی علاج سے بچ جاتے ہیں۔
امریکا کے ورجینیا کامنز یونیورسٹی کے پروفیسر اومیش دِیسائی اور ڈاکٹر بھاؤمیک پٹیل نے ایک نیا مولیکیول ‘G2.2’ دریافت کیا ہے جو ان اسٹیم سیلز کو فعال کر کے ختم کر دیتا ہے۔
مولیکیول G2.2 ان خلیات کو نیند سے باہر نکالتا ہے اور ان کے اندر سگنل بھیج کر خود بخود ختم کرتا ہے۔ یہ عمل مختلف کینسرز جیسے کولورییکٹل، پھیپھڑوں اور دماغ میں کامیاب رہا ہے۔
ابتدائی جانچ میں G2.2 محفوظ ثابت ہوا ہے اور مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ یہ مولیکیول ابھی پری کلینیکل مرحلے میں ہے مگر کینسر کی واپسی روکنے کی امید افزا جہت سمجھا جا رہا ہے۔















