ترکیہ کی غزہ میں امن مشن میں شمولیت کی آمادگی

ترکیہ نے غزہ میں امن کے قیام کے لیے اپنی افواج بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ترک وزیر خارجہ نے ڈیووس میں انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترکیہ کی غزہ میں امن مشن میں شمولیت کی آمادگی

ڈیووس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکیہ نے غزہ میں امن و استحکام کے لیے اپنی افواج بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر کہا کہ ترکیہ خطے میں امن کے قیام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ غزہ امن معاہدے کے موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں پائیدار امن ترکیہ کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ترکیہ غزہ کے لیے قائم امن بورڈ میں شامل ہو کر ایگزیکٹو کمیٹی کے امور پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ زمینی سطح پر امن معاہدے پر عمل درآمد کو ممکن بنایا جا سکے۔ ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈیووس میں ‘بورڈ آف پیس’ کے مسودے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں