امریکا نے ایران کی جانب جنگی بحری جہاز اور طیارے روانہ کر دیے

امریکا نے ایران کی جانب اپنی بحری اور فضائی فوجی قوت روانہ کر دی ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ تعیناتی احتیاطی تدابیر کے تحت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے ایران کی جانب جنگی بحری جہاز اور طیارے روانہ کر دیے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی جانب اپنی بڑی بحری اور فضائی فوجی قوت روانہ کر دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بحری جہاز اور طیارے ایران کے قریب تعینات کیے جا رہے ہیں، لیکن اس کا مقصد لازمی طور پر کسی فوجی کارروائی کا آغاز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور فورسز کی تعیناتی احتیاطی تدابیر کے تحت کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کی دھمکی کے بعد پھانسیوں کے فیصلے منسوخ کیے ہیں۔ ایران نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کرتا ہے تو امریکا دوبارہ حملہ کرے گا۔ تاہم انہوں نے مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے۔

عالمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اور نیٹو کے ساتھ مل کر گرین لینڈ کی سکیورٹی پر کام کرے گا۔ چین کا دورہ اپریل میں اور چینی صدر کا دورہ امریکا سال کے اختتام پر ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں