پاور سیکٹر کے لیے 36 ارب ڈالر قرض، حکومت کے سعودی عرب اور مالیاتی اداروں سے مذاکرات

حکومت بین الاقوامی اداروں اور سعودی عرب سے 36 ارب ڈالر کے قرض پر مذاکرات کر رہی ہے تاکہ پاور سیکٹر کے قرضوں کو کم کیا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاور سیکٹر کے لیے 36 ارب ڈالر قرض، حکومت کے سعودی عرب اور مالیاتی اداروں سے مذاکرات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پاکستان پاور سیکٹر کے قرضوں کے دباؤ کو کم کرنے اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے مالی سال 2027 سے 13 برس کے دوران 36 ارب ڈالر کے قرض کے حصول پر بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور سعودی عرب سے مذاکرات کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد بالخصوص صنعتی شعبے کے لیے بجلی سستی کرنا ہے۔

حکومت ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر اداروں سے تقریباً 2 فیصد شرح سود پر فنانسنگ پر بات چیت کر رہی ہے، جبکہ سعودی عرب سے 1 فیصد شرح سود پر قرض کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔ پاور ڈویژن نے حالیہ مہینوں میں اے ڈی بی اور ورلڈ بینک کو ری فنانسنگ کی تجاویز پیش کی ہیں۔

اگر 2 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کیا جاتا ہے تو صنعتی بجلی کا ٹیرف مالی سال 2027 میں 8.70 سینٹ فی یونٹ رہنے کا امکان ہے، جبکہ سعودی عرب سے 1 فیصد شرح سود پر فنانسنگ کی صورت میں یہ 8.62 سینٹ فی یونٹ تک کم ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں