آئی فون، سام سنگ اور دوسرے فلیگ شپ استعمال شدہ موبائل پرکسٹم ڈیوٹی کتنا کم ہوئی؟

حکومت نے استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹیز کم کر دی ہیں تاکہ قیمتوں میں کمی ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی فون، سام سنگ اور دوسرے فلیگ شپ استعمال شدہ موبائل پر کتنا ٹیکس کم ہوا ہے؟

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسز کم کرنے کے لیے نئی تشخیصی قیمتیں مقرر کردی ہیں، جس سے ملک میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کے ریٹس میں کمی آنے کا امکان ہے۔ 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ویلیوایشن رولنگ نمبر 2035 کے تحت موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی ویلیوایشن کے تحت ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس کے مجموعی طور پر 62 موبائل ماڈلز شامل کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ کمی استعمال شدہ آئی فونز کی تشخیصی قیمتوں میں کی گئی ہے، جبکہ سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس کے بیشتر ماڈلز کی قیمتیں یا تو برقرار رکھی گئی ہیں یا پہلی مرتبہ مقرر کی گئی ہیں۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ پرانے موبائل فونز خصوصاً آئی فونز کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوچکی ہیں، اسی لیے تشخیصی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاکہ ڈیوٹی اور ٹیکس کم ہوں اور اس کا فائدہ براہ راست صارفین کو مل سکے۔

S. No.BrandModelCustoms Value (C&F) (US$/Piece)
1AppleUSED IPHONE 15 PRO MAX460
2AppleUSED IPHONE 15 PRO390
3AppleUSED IPHONE 15 PLUS320
4AppleUSED IPHONE 15310
5AppleUSED IPHONE 14 PRO MAX360
6AppleUSED IPHONE 14 PRO290
7AppleUSED IPHONE 14210
8AppleUSED IPHONE 13 PRO MAX295
9AppleUSED IPHONE 13 PRO225
10AppleUSED IPHONE 13170
11AppleUSED IPHONE 12 PRO MAX215
12AppleUSED IPHONE 12 PRO155
13AppleUSED IPHONE 12120
14AppleUSED IPHONE 11 PRO MAX145
15AppleUSED IPHONE 11 PRO125
16AppleUSED IPHONE 1195
17AppleUSED IPHONE XS MAX95
18AppleUSED IPHONE XS66
19AppleUSED IPHONE XR76
20AppleUSED IPHONE X57
21AppleUSED IPHONE 8 PLUS47
22AppleUSED IPHONE 838
23AppleUSED IPHONE 7 PLUS26
24AppleUSED IPHONE 724
25AppleUSED IPHONE SE 373
26AppleUSED IPHONE SE 225
27AppleUSED IPHONE SE25
28AppleUSED IPHONE AQUOS R325
29SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S23 ULTRA255
30SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S23+160
31SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S23140
32SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S22 ULTRA 5G160
33SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S22+ 5G75
34SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S22 5G80
35SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S21+ 5G69
36SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S21 5G50
37SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S20+46
38SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S2041
39SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S10+25
40SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S1025
41SamsungUSED SAMSUNG GALAXY S10E25
42SamsungUSED SAMSUNG GALAXY NOTE 20 ULTRA115
43SamsungUSED SAMSUNG GALAXY NOTE 2059
44SamsungUSED SAMSUNG GALAXY NOTE 1041
45SamsungUSED SAMSUNG GALAXY NOTE 925
46Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 9 PRO XL260
47Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 9 PRO195
48Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 9150
49Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 8 PRO188
50Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 8A98
51Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 7 PRO119
52Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 759
53Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 6 PRO55
54Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 632
55Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 6A28
56Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 518
57Google PixelUSED GOOGLE PIXEL 5A 5G18
58OnePlusUSED ONEPLUS 12184
59OnePlusUSED ONEPLUS 12R105
60OnePlusUSED ONEPLUS 1192
61OnePlusUSED ONEPLUS 10T60
62OnePlusUSED ONEPLUS 10 PRO65

اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے مقابلے میں 2026 میں استعمال شدہ آئی فونز کی تشخیص میں 32 فیصد سے 81 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ آئی فون 12 پرو کی قیمت 280 ڈالر سے کم ہو کر 155 ڈالر، آئی فون 12 پرو میکس 340 سے 215 ڈالر، آئی فون 13 کی قیمت 280 سے 170 ڈالر جبکہ آئی فون ایکس کی قیمت 75 سے کم ہو کر 57 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

گوگل پکسل کے ماڈلز میں پکسل 9 پرو ایکس ایل کی قیمت 260 ڈالر، پکسل 9 پرو 195 ڈالر اور پکسل 9 کی قیمت 150 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح پکسل 8 پرو کی تشخیص 188 ڈالر اور پکسل 8 کی قیمت 98 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ون پلس کے استعمال شدہ موبائل فونز کے ریٹس میں بھی زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی۔ ون پلس 12 کی تشخیصی قیمت 184 ڈالر، ون پلس 12 آر 105 ڈالر، ون پلس 11 کی قیمت 92 ڈالر، ون پلس 10 پرو 65 ڈالر اور ون پلس 10 ٹی کی قیمت 60 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق یہ تمام قیمتیں بغیر پیکنگ اور لوازمات کے درآمد کیے گئے استعمال شدہ موبائل فونز پر لاگو ہوں گی اور فون کی حالت یا گریڈ سے قطع نظر انہی قیمتوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شرط رکھی گئی ہے کہ موبائل فون کم از کم 6 ماہ قبل فعال کیا گیا ہو، جس کی تصدیق درآمد کے وقت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت موبائل فونز پر مختلف ٹیکسز عائد کرتی ہے، جن میں سیلز ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس، ریگولیٹری ڈیوٹی اور دیگر چارجز شامل ہیں، جو تشخیصی قیمت کی بنیاد پر وصول کیے جاتے ہیں۔ نئی ویلیوایشن سے استعمال شدہ موبائل فون مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں